سوال (5979)
اگر امام محراب کے اندر جماعت کروا رہا ہو تو کیا وہ محراب میں بھی اپنے آگے سترا رکھے گا جبکہ محراب میں تو امام کے آگے سے کسی کے گزرنے کا احتمال ہی نہیں اور جگہ بھی تھوڑی سی ہوتی ہے؟
جواب
مسجد میں سترہ بنانا، دلائل کی رو سے یہ عمل جائز ہے، سترے کے احکام مسجد میں بھی لاگو ہوتے ہیں، جگہ کا ہونا یا نہ ہونا یہ الگ بحث ہے، باقی سترہ بنانے کا حکم ہے، اس کا اہتمام ہونا چاہیے، اور سترے کے قریب کھڑا ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ صاحب محراب کے اندر گزرنے کی جگہ موجود نہیں ہے، ایک طرف ممبر ہے اور باقی بچی ہوئی جگہ پے امام کھڑا ہے، سترا تو اس جگہ کیلئے ہوتا ہے نا کہ جہاں سے نمازی کے آگے سے گزرنے کہ جگہ، گنجائش موجود ہو؟
جواب: سترہ ایک شرعی حکم ہے، گزرنے والے کا اپنا گناہ ہے، وہ ایک الگ بحث ہے، سترہ قریب ہو، دیوار ہے تو ٹھیک ہے، اگر محراب کی دیوار اور امام کے درمیان بہت فاصلہ ہے تو پھر آپ کو سترہ رکھنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




