سوال (5308)

امام اگر رکوع و سجود کی تسبیحات کو مکمل کر لے تو کیا وہ مقتدیوں کے مکمل کرنے کا انتظار کر سکتا ہے؟

جواب

اگر امام نے رکن میں اطمینان کرلیا ہے اور مقتدی بھی اطمینان میں آگئے ہیں تو اب انتظار اور مزید طول فرض نہیں، کیونکہ مقتدی اگر رکن میں اطمینان حاصل کرلیں اور کم از کم ایک مرتبہ اطمینان سے تسبیح پڑھ لیں تو وہ رکن ادا ہوگیا، البتہ جماعت کے دوران سنت دس مرتبہ تسبیح کا اندازہ ہے، لیکن یہ فرض نہیں، کیونکہ مقتدیوں کا لحاظ رکھنا بھی سنت ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ