سوال (2979)

کیا امام مقتدیوں کی صفوں سے نسبتاً بلند جگہ پر کھڑا ہوکر نماز پڑھا سکتا ہے؟ جب کہ اضافی جگہ بھی موجود ہو۔

جواب

بوقت ضرورت ایسا کرلیا جائے تو کوئی بھی حرج نہیں ہے، باقی شوقیہ یا اسپیشلی ہو کہ میری جگہ کو بلند بنایا جائے تو پھر غلط ہوگا، اس میں تفاخر اور تکبر کا پہلو پایا جا سکتا ہے، باقی بوقت ضرورت ایسا کیا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ