سوال (2497)

اگر دیوار کو سترہ بنایا جائے تو مقتدیوں کے سامنے پہلی صف میں بیٹھا بندہ اس سترہ کے اعتبار سے گزر سکتا ہے؟

جواب

جیسے سوال سمجھ آیا ہے وہ یہ کہ جماعت ہو رہی ہے اور سامنے دیوار ہے اور مقتدیوں کے سامنے سے ایک بندہ گزرنا چاہتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ امام کا سترہ مقتدیوں کے لیے کافی ہوتا ہے تو وہ مقتدیوں کے سامنے سے گزر سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ