سوال (3946)
اگر امام سے نماز کی حالت میں بھول ہو جاہیں تو سبحان اللہ کی تو حدیث میں تائید ہے لیکن بعض حضرات اللہ اکبر کہتے ہے کیا اس کی کسی صحیح حدیث میں صراحت ہے۔
جواب
“اللہ اکبر” کہنے کا کوئی صریح حکم صحیح حدیث میں نہیں ملتا، البتہ بعض لوگ عرفاً ایسا کہہ دیتے ہیں، لیکن شرعی طور پر جو سنت طریقہ ہے، وہ “سبحان اللہ” کہنا ہی ہے۔ اس لیے افضل اور مسنون طریقہ یہی ہے کہ اگر امام سے نماز میں بھول ہو جائے تو مقتدی “سبحان اللہ” کہہ کر اسے متنبہ کریں۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ