سوال (4402)
اگر امام عشاء کی نماز میں تین رکعت پڑھنے کے بعد سلام پھیر دے اور دعا میں مشغول ہو جائے اور جو حضرات بعد میں شامل ہوئے تھے، وہ اٹھ کر اپنی رکعت مکمل کر لیں تو کیا انہیں جب امام نماز دہرائے اس میں شامل ہونا چاہیے؟
جواب
جنہوں نے نماز شروع کردی ہے، وہ نماز مکمل کریں، اپنے آپ کو فارغ کرلیں، جیسا کہ طریقہ کار ہے، ان کے لیے لازم نہیں ہے کہ نماز کو چھوڑ کر امام کی دعا میں شامل ہو جائیں، ہمارے نزدیک تو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، باقی امام کی غلطی میں شریک ہونا ضروری نہیں ہے، کیونکہ یہ بے دلیل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ