سوال (3798)
حرم کے اندر نماز تراویح اتنی تیز ہوتی ہے کہ نہ تو اللھم باعد والی دعا پڑھی جاتی ہے اور نہ ہی تشہد پڑھا جاتا ہے تشہد کے اندر بھی درود شریف تک بھی بہت مشکل سے پہنچا جاتا ہے اور امام سلام پھیر دیتا ہے تو ایسی صورت میں کیا ہونا چاہیے امام کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیے یا پھر امام کے بعد اپنا تشہد وغیرہ مکمل کر کے سلام پھیرنا چاہیے؟
جواب
نماز ہو جاتی ہے، تھوڑی سی اسپیڈ بڑھا لیں تو ٹھیک ہے، ثناء فرض نہیں ہے، آخری دعاؤں میں سے کچھ رہ جائے تو امام کی اقتداء کی وجہ سے نماز ہو جاتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ