سوال (4607)
ایک امام و خطیب کو خواب میں آیا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی لوگوں کو لیکچر دے رہا ہے، یہ خواب فجر سے پہلے کا ہے۔
جواب
اس خواب کی حقیقت اللہ تعالیٰ جانتا ہے، باقی ظاہری طور پر یہ دیکھائی دے رہا ہے کہ جس نے خواب دیکھا ہے، اس کی مزید ذمے داریاں بڑھنے کی طرف اشارہ ہے، مزید ترقی و کامیابی کی طرف اشارہ ہے، کوئی بڑی ذمے داری اس حوالے سے ملے گی، جو ابھی نہیں ہے، اس کے اسباب بھی نہیں ہیں، لیکن ان شاءاللہ بڑی کامیابی کے دروازے کھولنے والے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ