سوال        6836

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
وتر کی نماز میں امام جب دعائے قنوت پڑھے تو کیا ہمیں اس کے ساتھ ساتھ دعا پڑھنی چاہئے یا صرف آمین کہنا چاہیے یا خاموش رہنا چاہئے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کوشش یہی ہونی چاہیے کہ امام کے ساتھ دعا بھی پڑھی جائے۔ اگر مکمل دعا یاد نہ ہو تو کم از کم ’’آمین‘‘ کہہ لی جائے۔
بلکہ بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے: «يُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَهُ» یعنی جو امام کے پیچھے ہے وہ ’’آمین‘‘ کہے گا۔
لہذا اصل اہتمام دعا میں شریک ہونے کا ہونا چاہیے، اور اگر دعا نہ آتی ہو تو ’’آمین‘‘ کہنا بھی کافی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ