سوال (5515)

ایک شخص مغرب کی نماز میں اس وقت ملا جب امام صاحب ایک رکعت مکمل کر چکا تھے بقیہ دو رکعتیں اس نے امام صاحب کی اقتدا میں پڑھیں لیکن آخر میں امام صاحب بھول گئے اور چوتھی رکعت کیلئے کھڑے ہو گئے اور انھوں نے چوتھی رکعت مکمل کی اور سجدہ سہو کیا اب اس شخص کیلئے کیا حکم ہے؟
آیا وہ سلام کے بعد ایک رکعت پڑھے گا یا نہیں، وضاحت فرما دیں۔

جواب

امام سے اگر سَہْو ہو جائے اور مقتدی کی اگر رکعت لیٹ آنے کی وجہ سے کم ہو، اور امام کے سَہْو کی وجہ سے اس کی رکعات پوری ہو جائیں، تو وہ مزید پڑھنے کا پابند نہیں ہے بلکہ یہ خلافِ شریعت ہوگا۔ لہٰذا امام کا سَہْو ہو گیا اور مقتدی کا صحیح ہو گیا، تو اُسے مزید کچھ پڑھنے کی حاجت نہیں ہے، نماز اُس کی ہو چکی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ