سوال (951)
مسجد میں جماعت ہوتی ہے ، مسجد سے دو ایکڑ کے فاصلے پر ایک جگہ ہے ، جہاں عورتوں کے لئے سپیکر لگایا گیا ہے ، وہ عورتیں صفیں بناکر مسجد کے امام کے پیچھے سپیکر کی آواز پر نماز پڑھتی ہیں ، کیا ایسا درست ہے ؟
جواب
درست نہیں ، فاصلہ زیادہ ہے ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فاصلے کی حد کتنی ہے اور کس بنیاد پر حد بندی کی جاتی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ عرف میں جس کو امام کی معیت سمجھا جاتا ہے، وہ ضروری ہے ، مذکورہ بالا فاصلہ عرفاً معیت میں نہیں آتا۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
اچھا یہ ہے کہ قریب تر رکھا جائے جہاں رؤیت امام یا کم از کم اتنا ہو سکے کہ اگر بجلی چلی جائے یا کوئی اور مسئلہ ہو جائے تو امام کی اتباع ہو سکے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ