سوال (3963)

ایک امام صاحب نے ایک دن بعد نمازیوں کو مطلع کیا کہ کل میرے پاؤں پر لوشن لگا تھا میں نے وضو کر کے نماز پڑھا دی تھی، ممکن یے وہاں پانی نہ لگا ہو لہذا آپ اپنی نماز دوہرا لیں۔ کیا مقتدیوں کو نماز دہرانی چاہیے؟

جواب

یہ بات یاد رکھیں کہ وہم میں نہیں پڑنا چاہیے، عام طور پر لوشن پانی کو جلد تک جانے سے نہیں روکتا، اگر ایسا محسوس ہو رہا ہے، تو نماز دہرانے کی ضرورت امام صاحب کو ہوگی، مقتدیوں کو نہیں، مقتدی بری الذمہ ہیں، ان کی نماز ان شاءاللہ درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ