سوال (5752)
اگر امام کی اقتدا میں نمازی بھول جائے تو کیا اس صورت میں سجدہ سہو ہے؟
جواب
اس میں دو رائے ہیں، اگر سہو چھوٹی موٹی چیز میں ہوگیا ہے، اس کو ہم رکن یا فرض نہیں کہتے ہیں، ایک رائے یہ ہے کہ امام کی اقتداء میں قابل معافی ہے، دوسری رائے یہ ہے کہ بعض کہتے ہیں کہ امام سلام پھیرے دے، آپ دو سجدے کرکے بعد میں سلام پھیریں، کیونکہ آپ سے سہو ہوا ہے، رائے موجود ہے، ہمارے نزدیک یہی بہتر ہے کہ امام کی اقتداء کی جائے، نماز آپ کی ہوگئی ہے۔ چھوٹی موٹی چیز کے لیے کوئی حرج نہیں ہے، ان شاءاللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ