سوال (1425)

امام صاحب کی تیسری رکعت اور ہماری دوسری رکعت امام صاحب رفع الیدین کریں گے تو کیا ہم بھی ساتھ کریں گے؟

جواب

اس میں روایات کی روشنی میں کوئی واضح بات نہیں ہے ، اہل علم سے جو کچھ سمجھا ہے ، اس تناظر میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی شخص امام کا اعتبار کرے کہ امام صاحب نے کیا تو میں نے بھی کیا ہے تو ٹھیک ہے ، اگر کوئی شخص اپنا اعتبار کرتا ہے کہ میری جب دو ہو جائیں گی تو پھر کروں گا تو ابھی س کو گنجائش دی جاتی ہے۔ کوئی بھی پہلو اختیار کرلے ، تشدد نہیں ہونا چاہیے ، اس سے نماز میں اثر نہیں پڑے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

مقتدی اپنی تیسری رکعت میں رفع الیدین کرے گا ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ