سوال (1168)

کیا کلمہ گو موحد جو کہ اعتدال اور اطمینان سے نماز ادا نہیں کرتا کیا اس کو امام بنا کر اس کے پیچھے نماز ادا کرنا درست ہے ؟

جواب

جو شخص سنت کے مطابق نماز پڑھاتا ہے ، لیکن اعتدال نہیں ہے ، اس کو سمجھانا چاہیے ، اور یہ بتانا چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ایک بندے کو لٹادیا کہ “ارجع فصل فانك لم تصل” اس طرح اس کی اصلاح کرنی چاہیے ، چہ جائیکہ اس کو چھوڑ کر تنفر پھیلا دیا جائے ، خوش نصیبی ہے کہ وہ کتاب و سنت کا داعی ہے ، عامل ہے ، جو کمی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ