سوال (3706)

امام مالک بن دینار سے پوچھا گیا آپ شادی کیوں نہیں کرتے؟ امام صاحب کہتے کہ” اگر مجھ میں استطاعت ہو تو میں تو خود کو بھی طلاق دے دوں!” [حلية الاولياء: ترجمة مالك بن دينار]
شیوخ کرام رہنمائی فرمائیں؟

جواب

یہ قول ثابت بھی ہو تو امتی کے لیے حجت و دلیل نہیں بنتا، ہمارے لیے اسوہ حسنہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو بنایا گیا ہے، جنہوں نے کئی شادیاں کر رکھی تھی، جبکہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے زیادہ نہ کوئی عبادت گزار تھا، نہ ہی تقوی و ایمان و عمل والا اور نہ ہی زھد و ورع میں ان کی کوئی مثل تھا۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ