سوال (6380)

ایک شخص بینک میں ملازمت کرتا ہے اور مسجد میں امامت بھی کرواتا ہے۔ کیا اس کی امامت شرعاً درست ہے؟

جواب

امامت الگ چیز ہے، بینک کی نوکری الگ چیز ہے، کیونکہ عبادت کی قبولیت کے لیے لقمہ حلال چاہیے، یہ معاملہ سود پر مبنی ہے، لیکن ہم اس کی نماز کو کالعدم نہیں کہہ سکتے، ایسے لوگوں کی اصلاح کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ