سوال (5680)

ہمارے امام مسجد سنت مؤکدہ نہیں ادا کرتے بغیر شرعی عذر کے، صرف فرض ادا کرتے ہیں نمازی اعتراض کرتے رہے ہیں مگر کوئی حل نہیں نکلا اب لوگ امام صاحب کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے دو جماعتیں ہوتیں ہیں، اس صورتحال میں کون ذمہ دار ہے؟ روز لڑائی ہوتی ہے ماحول خراب ہو گیا ہے۔

جواب

غلطی تو دونوں کی ہے، عوام جہالت کی وجہ سے کر رہی ہے، مولوی صاحب تجاہل عارفانہ کی وجہ سے کر رہا ہے، پڑھنا نہ پڑھنا اس کا ذاتی مسئلہ ہے، لیکن اس کو انہوں نے اتنا عام کردیا، کہ انتشار شروع ہو گیا ہے، تو وبال ان پر ہے، باقی یہاں تک بات پہنچنے کے باوجود وہ حیثیت نہیں دے رہا، اس کا مطلب ہے کہ وہ ان سنن کو کوئی حیثیت نہیں دے رہا، یہ فکر کی کج روی ہے، اس کا سد باب ہونا چاہیے، یہ کج روی اور گمراہی کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ