سوال (6592)

محترم ایک سوال ہے کہ جو گورنمنٹ امام مسجد کو پیسے دیں رہی ہے، وہ گورنمنٹ نے کہا ہے کہ وہ امام صاحب کے ہے اور جو مسجد انتظامیہ امام کو دے رہی تھی وہ بھی دیں وہ بند نہ کریں، اب مسئلہ یہ ہے کہ مسجد والے نہیں دینا چاہتے، اگر یہی پیسے گورنمنٹ مسجد کے نام پر دیتے تو انتظامیہ نے کبھی بھی امام کو نہیں دینے تھے، لیکن جب امام کو ملے تو انتظامیہ نے خود دینے بند کر دیے تو کیا مسجد کی انتظامیہ کے لیے یہ کرنا جائز ہے، اس کی وضاحت کر دیں۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب

انتظامیہ کے لیے جائز نہیں ہے۔ یہ پیسے پنجاب سرکار کی جانب سے ائمہ کے لیے اعزازی مدد ہے جو کبھی بھی بند ہو سکتی ہے۔
اور انتظامیہ کے لیے امام جو سروسز دے رہا اس کا عوض نہیں ہے لہذا انتظامیہ ایسا کرنے سے اجتناب کرے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ