سوال (4848)

جب امیر مہدی آئیں گے تو کیا یہی ایٹمی جہاز والا دور ہوگا یا جنگ تلواروں سے لڑی جائے گی کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں مہدی اسی دور میں آئیں گے؟

جواب

امام مہدی کے زمانے میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نازل ہونگے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام دجال کو نیزے سے ماریں گے، دلائل کی رو سے یہ دنیا پلٹے گی، پھر تیر و تلوار والی جنگ ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: یہ ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ کے آلات حرب کا جو نام لیا ہے وہ مخاطبین کی رعایت سے ہو اور مجازا مراد ہوں جبکہ امام مھدی کے دور میں اپنے وقت کے جدید آلات حرب ہی ہوں؟
جواب: توجیہات تو مختلف کی جا سکتی ہیں، لیکن عمومی سلفی منہج یہ ہوتا ہے کہ جو الفاظ ہیں، ان پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے، ایمان کا مسئلہ ہے، انار کے چھلکے سے خیمہ بنے گا، اس کے علاؤہ ایک بکری پورے خاندان کو کفایت کرے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ