سوال 7007

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم آج کل سوشل میڈیا پر اس بات کا بہت چرچا ہو رہا ہے کہ یہ دو سال امام مہدی کی آمد اور دجال کی آمد کے ہیں اور جو اس سال خوراک ذخیرہ کرے گا وہی بچے گا وغیرہ وغیرہ اس بات میں کوئی سچائی ہے؟

جواب

ظہورِ مہدی اور خروجِ دجال ایک حقیقت ہے، لیکن اس طرح سال اور مہینہ متعین کر دینا، یا ان کی پیدائش کا دعویٰ کرنا، یا اس قسم کے دیگر دعوے کرنا جو شرعاً اور عقلاً محال ہوں یہ سب محض دعوے اور غیر ضروری پیش گوئیاں ہیں۔
بہت سے لوگ، بلکہ بعض علماء اور سکالرز بھی اس طرف چلے گئے ہیں، حالانکہ یہ درست نہیں۔ اس طرح کی کوئی بات صحیح نہیں ہے۔
یہ دراصل بلا وجہ لوگوں کی حرص و ہوس کو بڑھانا ہے، تاکہ وہ ذخیرہ اندوزی کی طرف مائل ہوں، جو کہ ایک غیر ضروری اور بے بنیاد بات ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ