سوال (5729)
جب امام نماز پڑھا کر فارغ ہوتا تو کتنی دیر بعد مقتدیوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے؟
جواب
حدیث مبارکہ کی رو سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر کر ایک مرتبہ اللہ اکبر پڑھتے تھے، تین مرتبہ استغفار کرتے تھے،”اللهم انت السلام و منک السلام” یہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر مقتدیوں کی طرف چہرہ پھیرتے تھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




