سوال (2111)

اگر کوئی امام زائد رکعت شروع کر دیتا ہے، مقتدی پیچھے یاد دلاتے ہیں تو کیا امام وہ رکعت پوری کرے گا یا وہیں بیٹھ کر تشھد کرے گا اور اس صورت میں سجد سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب

اگر پوری طرح کھڑا نہیں ہوا تھا تو واپس آ کر بیٹھ جائے، اور اگر پوری طرح کھڑا ہو چکا یا کھڑا ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا تو واپس نہ بیٹھے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اگر مقتدیوں کو یقین ہے تو ساتھ نہیں اٹھیں گے، وگرنہ ان کی نماز باطل ہو جائے گی، باقی امام کو زائد رکعت کی صورت میں واپس لوٹنا ہو گا ، رکعت کو جاری تب رکھا جاتا ہے، جب پہلے تشہد کو کیے بغیر اٹھ کھڑا ہو اور پورا قائم کھڑا ہو جائے، پھر وہ مقتدیوں کے یاد دلانے پر واپس نہیں لوٹے گا، بلکہ تیسری رکعت پڑھے گا اور مقتدی بھی ساتھ چلیں گے،
باقی دونوں صورتوں میں سجدہ سہو ہوگا۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ