سوال (3103)

اگر امام نماز عشاء میں پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے، مقتدیوں میں سے کوئی ایک لقمہ بھی دے دیں اور اسے غلطی کا بھی پتہ چل جائے، تو کیا امام کو واپس چوتھی رکعت کے تشھد کے لیے بیٹھ جانا چاہیے یا پانچویں رکعت پڑھ کر بیٹھے گا اور سجدہ سھو کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر امام مکمل کھڑا ہوچکا ہے، تو پھر اس کو نہیں بیٹھنا چاہیے، پانچویں رکعت پڑھ کر سلام پھیرنے سے قبل دو سجدے کر لے، لیکن اگر امام کھڑا ہو رہا ہے، اور اس دوران مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ دے دیا ہے، تو امام جو بیٹھ جانا چاہیے، اس شکل میں ان شاء اللہ سجدہ سہو نہیں ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ