سوال (5889)

اگر کوئی فرد باجماعت نماز ادا کر رہا ہے اور امام کے تکبیر کہنے سے پہلے امام کے ساتھ ساتھ رکوع اور سجود میں چلا جاتا ہے یہ عمل درست ہے؟

جواب

ایسے لوگوں کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص امام سے پہلے حرکت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا سر بنا دیتا ہے، اس حدیث کی موجودگی میں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

امام کے ساتھ ساتھ چلنا اور امام سے پہلے کوئی کام کرنا دونوں ہی درست نہیں ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

انما جعل الامام لیؤتم به، [صحیح بخاری 732]

امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔
اس لیے امام کے ساتھ چلنا یا امام سے آگے چلنا دونوں غلط ہے۔ امام کے پیچھے چلنا ہی درست عمل ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ