سوال (4636)
امام شوکانی رحمہ اللہ کی کتاب نیل الاوطار کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے تو آگاہ فرمائیں۔
جواب
جی ہاں، اس کا اردو ترجمہ ہو چکا ہے، لاہور کے کسی ادارے نے چھاپا ہے، اج سے سترہ اٹھارہ سال پہلے دیکھا ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ
سوال: نیل الاوطار امام شوکانی کی کتاب میں قاضی سے مراد کون ہوتے ہیں؟ قاضی شریح یا قاضی عیاض؟
جواب: امام شوکانی خود میں صنعاء کے قاضی تھے، آپ کا سوال غیر واضح ہے، یا کوئی عبارت ہو اس کو دیکھ کر فیصلہ ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ