سوال (1435)

یہ معلوم کرنا تھا کہ دو بندے جماعت کر وا رہے ہیں اور آخری رکعت میں تشہد میں بیٹھے ہیں اب تیسرا بندہ جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہے تو وہ کیسے شامل ہوگا جبکہ امام اور مقتدی دونوں بیٹھے ہیں تو مقتدی کو کیسے اٹھا کر پیچھے کرے تاکہ جماعت میں شامل ہو ۔

جواب

جب امام تشھد میں بیٹھا ہو ، اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ انتظار فرمالیں ، اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ امام آخری تشھد میں ہو ، اگر آخری تشھد ہے تو جماعت میں شامل ہونے کافائدہ اس وجہ سے نہیں ہے کہ جماعت کے ثواب کے لیے کم سے کم ایک رکعت پانا ضروری ہے ، اگر درمیانہ ہے تو امام کھڑے ہو جائیں گے آپ اس کے ساتھ شامل ہو جائیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ