سوال (1361)

سیدنا عباس بن عبد المطلب اور سیدنا ابو بکر سے بھی بہت سندوں کے ساتھ یہ روایت نقل ہوئی ہے:
بے شک ابو طالب لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کہنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے ہیں [ابن ابی الحدید فی شرحہ ۳۱۲:۳]
سیدنا ابو ذر غفاری نے ابو طالب کے بارے میں کہا ہے ۔ قسم ہے اس خدا کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، ابو طالب اسلام لانے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے ہیں [شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید]
اس پر علماء کرام کی رائے مطلوب ہے ۔

جواب

یہ شیعہ کہ ہاں ہیں ، اہل سنت کی کتب میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے ، آپ صحیح البخاری ہی دیکھ لیجیے ، ابو طالب کا اسلام لانا ثابت نہیں ہے ، بلکہ اس کے برعکس ثابت ہے ۔ واللہ اعلم

یہ کچھ بھی ثابت نہیں ہے ، “انك لا تهدی من احببت” کی تفسیر دیکھ لیں ، سب واضح ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ