سوال (5851)
یہ جو ایمان مفصل و مجمل بچوں/بڑوں کو پڑھائے/یاد کروائے جاتے ہیں ان کی اصل کیا ہے، کیا یہ درست عمل ہے؟
جواب
ایمان مجمل اور ایمان مفصل کے نام سے جو مخصوص کلمات بچوں یا بڑوں کو سکھائے اور پڑھائے جاتے ہیں، یہ کسی آیت یا حدیث میں مذکور نہیں ہیں، انھیں باقاعدہ کسی شرعی حیثیت سے یاد کروانا یا ان کی کوئی فضیلت سمجھنا درست نہیں۔ البتہ ان کے الفاظ کسی قباحت کے حامل بھی نہیں ہیں، یہ الفاظ بچوں کو اسلام کے بنیادی اور پھر تفصیلی پہلوؤں سے آگاہی کے لیے یاد کروائے جاتے تھے، تاہم انھیں بعینہ رٹا لگوا کر طوطے کی طرح پڑھا دینا نہ تو ان کلمات کے آغاز میں ان کا مقصد تھا اور نہ ہی کسی دور میں رہا ہے، ان کا مقصد بچوں میں ایمانی شعور پیدا کرنا ہے جو کسی بھی انداز سے کیا جاسکتا ہے۔ سات سال کی عمر سے مسجد نماز تلاوت وغیرہ کا ماحول مہیا کیا جائے تو بچہ مسجد کے تعلیمی ماحول سے ایمان کے مبادیات سے آگاہی پالیتا ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ