سوال (5858)

استخارہ کی دعا میں جو آتا ہے۔ “ان کنت تعلم”
اے اللہ اگر تو جانتا ہے یہ کام میرے لیے بہتر ہے یہ الفاظ جو دعاۓ استخارہ میں ہیں۔
کیا مطلب اگر اللہ تو جانتا ہے مطلب نعوذباللہ نہ جاننے کا آپشن بھی ہے؟

جواب

نہ جاننے کی بات نہیں ہے، اس کا مفہوم غلط لیا جاتا ہے، اس میں اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں میرے لیے تیرے علم کے مطابق بہتری ہے یا نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ