سوال (4443)

جو انڈین مسلم پاکستان کے خلاف مسلمانوں کے ہاتھوں سے لڑتا ہوا مارا جائے، کیا وہ شہید ہو گا؟

جواب

یہ سوال بڑے مشائخ کے سامنے رکھنا چاہیے، ممکن ہے کہ وہ طوعا اور کرھا آیا تو صحیح ہے، لیکن اس کے دل میں ایسا ارادہ نہ ہو، ممکن ہے کہ اس کو اجتہادی غلطی اور اکراہ کا فتویٰ مل جائے، کیونکہ کل ہی فیصلے ہونے ہیں، آج تو سمجھنے اور سمجھانے کی بات ہے، اور یہ بھی یاد رہے کہ ماضی میں بھی مسلمان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

من قاتل لتکون کلمة الله هى العلیا فهو فی سبیل الله ۔۔۔

اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے جو لڑے گا وہ اللہ کی راہ میں ہوگا اور ظاہر ہے شھادت کا اعزاز بھی اسے ہی ملے گا، کفار کے لشکر میں شامل مسلمان جب مسلمانوں سے جنگ میں مارا جائے تو وہ کسی صورت فی سبیل اللہ نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

جاہلیت کی موت ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ