سوال (5201)
انسان افضل ہیں یا فرشتے اس حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں؟
جواب
ایسے سوالات کیے جائیں، جن کا تعلق عملی زندگی کے ساتھ ہو، فرشتے اگر انسان سے افضل ہوتے تو یہ آدم علیہ السلام کو کبھی سجدہ نہیں کرتے، دوسری بات یہ ہے کہ فرشتے مجبور محض ہیں، ان میں گناہ کرنے کی عنصر نہیں ہے، انسان کو گناہ کرنے کا اختیار ہے، اختیار کے باوجود کئی پاکیزہ ہستیاں ہیں، جو گناہ سے اپنے آپ کو بچاتے ہیں، تو خود سمجھیں کہ افضل کون ہوا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
بے مقصد لا یعنی سوال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جن کا ہمارے عقیدہ وایمان و عمل اور آخرت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بہرحال وہ انسان فرشتوں سے بہتر وافضل ہیں جو رب العالمین کے عبادت گزار،اطاعت گزار،شکرگزار اور نافرمانی سے بچنے والے ہیں۔ باقی گنہگار مسلم سے فرشتے اطاعت وعبادت کی وجہ سے افضل ہیں۔
پھر دونوں میں تخلیق و رہن سہن اور ضروریاتِ زندگی کے اعتبار سے فرق ہے۔ والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ