سوال (2843)

فرشتوں کی تعداد ہر انسان کے ساتھ کتنی ہوتی ہے، مختلف اقوال ملتے ہیں، مگر راجح بات ذکر کردیں؟

جواب

ان کی تعداد دو ہے، جو قرآن کریم کی سورت الإنفطار میں مذکور ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ كِرَامًا كَاتِبِينَ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ [سورة الانفطار]

“کرام کاتبون” ان کو “الملائكة الموكلة” بھی کہا جاتا ہے۔

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ