سوال (5919)
اگر انسان پر سجدہ سہو فرض ہے اور وہ اپنے سجدہ سہو میں اپنے پاؤں زمین سے اُٹھا لے تو سجدہ سہو دوبارہ کرنا پڑے گا اور دوبارہ سجدہ سہو کا طریقہ کیا کیا ہے؟
جواب
سجدہ سہو میں پاؤں زمین سے اٹھا کر ہی رکھے ہیں؟ یا ایک لمحے کے لیے اٹھائے تھے اور اس سے پہلے بعد رکھے ہوئے تھے؟ اور سجدہ سہو بھی ایک نہیں، دو ہوتے ہیں تو کیا دونوں سجدوں میں پاؤں اٹھائے ہی رکھے ہیں؟ یہ سجدہ نہیں کوئی کھیل لگتی ہے، تو پتہ نہیں کرنے والا کتنی مشکل سے کرتا ہو گا!
اگر تو ایک آدھے لمحے کے لیے بے دھیانی میں پاؤں اٹھا لیے تو اس کوتاہی اور تقصیر کو اللہ رب العالمین معاف کرنے والے ہیں، اس سے سجدہ ہو جائے گا، لیکن اگر ہمیشہ ہی اٹھائے رکھے، تو اس کو نماز یا سجدہ کہنا زیادتی ہے۔
بہر صورت سجدہ سہو اگر دوبارہ بھی کرنا ہے تو اس کا وہی طریقہ ہے جو پہلے سجدہ سہو کرنے کا طریقہ ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ