سوال (623)

ایک شخص کی یوکے میں وفات ہوئی، پولیس نے ان کا پوسٹ مارٹم کروایا اور سیمپل کے لیے جسم کے کچھ حصے لیے تھے۔ اب پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ آپ کے پاس تین آپشنز ہیں:
1: یا تو ان اعضاء کو مزید ریسرچ کے لیے لیب میں بھجوا دیا جائے۔
2 : انہیں ویسے کہیں ضائع کر دیا جائے۔
3 : انہیں ورثاء کو واپس بھجوا دیا جائے تاکہ ان اعضاء کو ڈیڈ باڈی کے ساتھ ہی قبر میں دفن کر دیا جائے۔
آپ اس سلسلے میں رہنمائی کر دیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

جواب

انہیں کہیں بھی دفن کر دیں باڈی کے ساتھ دفن کرنا ضروری نہیں ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ