سوال 6890
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک سوال تھا کہ انسٹالمنٹ پر جو پلاٹ لیا جائے اور ابھی اس کی قسطیں جاری ہیں کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
پلاٹ کس مقصد کے تحت لیا جا رہا ہے؟ اگر آگے بیچنا مقصود ہے، اچھے پیسے ملے تو آگے ہم چل کر بیچ دیں گے، تو پھر جتنی اقساط بھر چکے ہیں، اگر وہ ساڑھے باون تولہ چاندی تک پہنچ گئیں یا اس کو کراس کر گئیں، تو اس رقم پر جو بھر چکے ہیں، زکوٰۃ دینا ہوگی ڈھائی فیصد۔ اور اگر اپنی رہائش کے لیے ہی خریدنا چاہتے ہیں، تو پھر زکوٰۃ نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




