سوال (2308)

ایک مریض ہسپتال میں ایڈمٹ ہے، دونوں ٹانگیں مکمل ٹوٹی ہوئی ہیں، وہ نماز پڑھنا چاہتے ہیں، پیشاب کی نلکی اور پیمپر وغیرہ لگا ہوتا ہے، ہر وقت اب اس حالت میں طہارت وضو و تیمم کی کیا صورت ہوگی، نماز کس طرح ادا کرنی ہوگی؟

جواب

اللہ تعالی نے فرمایا:

“فاتقوا الله ماستطعتم”

جتنی تمہاری استطاعت ہے اتنا اللہ سے ڈرو
مطلب یہ ہے کہ جتنا طہارت کا وہ خیال رکھ سکتا ہے رکھ لے، اگر کسی وقت پیشاب کی نالی اتارتے ہیں تو اس وقت طہارت حاصل کر کے نماز پڑھ لے، نمازیں جمع کر لے، اگر وضو نہ کر سکے تو تیمم کر لے اگر وہ خود نہ کر سکے تو ساتھ جو اٹینڈنٹ ہو وہ تیمم کر وادے.
جیسے بھی ممکن ہو اور جیسے نماز پڑھ سکتا ہو پڑھ لے اللہ قبول فرمائے گا. ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ