سوال (2737)
انٹری فیس رکھنا کیسا ہے؟ پھر کسی ٹیم کا جیت جانا اسے انعام دینا کیسا ہے؟ ہارنے والی ٹیم کو کچھ نہ دینا، حالانکہ انٹری فیس تو انھوں نے بھی دی ہوتی ہے، کیا شرعاً ٹھیک ہے؟
جواب
اگر انٹری فیس سے ہی انعامات دیے جائیں تو یہ جوا ہے اور اگر انٹری فیس سے دیگر اخراجات پورے کیے جائیں اور جیتنے والی ٹیم کو اسپانسر میزبان اپنی طرف سے انعام دے تو یہ جائز ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ