سوال (4216)
ایک شخص نے ایک پلاٹ انویسٹمنٹ کی غرض سے لیا ہے تو اب اس پلاٹ کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب
جی ہاں، اگر پلاٹ اس نیت سے لیا ہے کہ اگر زیادہ قیمت ملی ہے تو بیچ دیں گے، اس پلاٹ کو اگر سال گزر جائے گا تو زکاۃ دینے پڑے گی، یاد رہے کہ ہر سال نئے ویلیو کے حساب سے زکاۃ دینی ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: کیا جب تک وہ پلاٹ اس کی ملکیت میں ہے وہ اس کی زکوٰۃ ادا کرتا رہے گا؟
جواب: جی ہاں، اگر قیمت بڑھانے کی نیت ہے تو ہر سال زکاۃ دے گا، کیونکہ اس کی نیت رہائش کی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ