سوال (2711)
شیخ میں نے اپنے دوست کو 34 لاکھ اس بنیاد پر دیے ہیں کہ وہ کاروبار میں لگائے گا، اس میں 25 پرسنٹ مجھے دے گا؟ کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
آپ اس سے اصل رقم پر پرسنٹیج لے رہے ہیں، یہ صحیح نہیں ہے، کیونکہ یہ فکس ہے، آپ اس سے کہیں کہ یہ کاروبار میں لگائیں، جو کاروبار میں نفع ہوگا، اس پر پرسنٹیج طے کریں، جس پرسنٹیج پر آپ دونوں راضی ہوں، آنے والے نفعے پر پرسنٹیج طے کریں، اصل رقم پر پرسنٹیج طے کرنا درست نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ