سوال        6903

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ!
سنن پڑھتے ہوئے التحیات تشہد تک پڑھ لی اور اقامت ہو رہی تھی تو تشہد تک پڑھی ہوئی نماز مکمل ہو جائے گی یا درود شریف پڑھے بغیر التحیات مکمل نہیں ہوئی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی نماز مکمل ادا کہلائے گی۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائل: درودِ پاک سے پہلے تک پڑھ لیا جائے تو نماز ہو جائے گی؟ درودِ پاک کے بغیر؟
جواب: جی ہو جائیگی، درود پڑھنا فرض نہیں اور نہ رکن ہے بلکہ سنت و افضل ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ