سوال (4289)
آج عیسائیوں کی عید ہے، انھوں نے اگر چاول یا کچھ کھانے کی اشیاء بھیجی ہوں تو کھا سکتے ہیں؟
جواب
عیسائیت منسوخ ہو چکی ہے، اب جو کچھ عیسائیت کے حوالے سے موجود ہے، وہ محرف یعنی تحریف شدہ ہے، ان کے تہواروں کے کھانے لینا دینا، عیدی وصول کرنا، اس طرح ان کی حوصلہ افزائی کرنا یہ جائز نہیں ہے، اگر غلطی سے لے لیا ہے تو وہاں کسی عیسائی کو دے دیں کہ آپ کے گھر سے آیا تھا، آپ ہی کے لیں، یہ ایک صورت ہے، یا بکری وغیرہ کو کھلا دے، یہ لینا صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ