سوال (1768)
عیسائی شادی شدہ عورت اگر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو تو مسلمان شخص سے نئے نکاح کے لئے کتنی عدت گزارے گی اور اگر قانونی کوئی پیچیدگی ہے تو بھی رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
میری معلومات کے مطابق مسلمان ہوتے ہی وہ عدت میں داخل ہو جائے گی ، اگر اس کو حیض آتا ہے تو تین حیض عدت گذارے گی ، اس کے بعد جو قانونی معاملات ہیں ، وہ اپنے علاقے کے لحاظ سے طے کرے گی ، اس کے لیے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا ، عدالت کو بیان دیں یا جو بھی ہو ، قانونی کاروائی مکمل کرے گی ۔ اگر حاملہ ہے تو وضع حمل عدت ہے ، وضع حمل کے بعد وہ آگے نکاح کرسکتی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
قانونی اعتبار سے قبول اسلام کا سرٹیفیکیٹ بنوائیں اور مکمل عدت ثلاثة قروء گزارے گی ۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ