سوال (3096)
عشاء کے بعد چار رکعات کی لیلۃ القدر والی فضیلت والی جو روایت ہے، اس روایت کی تحقیق درکار ہے۔
جواب
اس موقوف روایت کو بعض اہل علم نے صحیح اور بعض نے ضعیف کہا ہے، فضائل و آداب و زھد وغیرہ کے باب میں ائمہ محدثین نے احکام کی نسبت نرمی و تساہل رکھا ہے، بے جا سختی نہیں کی ہے جس طرح احادیث احکام میں کی ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ