سوال (6349)
شیخ محترم کیا عشاء کے بعد چار رکعتیں ہیں ان کی فضیلت حدیث سے ثابت ہے، اور یہ رکعتیں عشاء کے بعد والی رکعتوں کے علاؤہ ہیں اور کیا ایک سلام کے ساتھ یا دو سلام کے ساتھ ہیں؟
جواب
عشاء کے بعد چار رکعت ایک سلام سے پڑھنا اس کی فضلیت ہے، اس کا اجر شب قدر کا ہے، اس بارے میں موقوف روایات ہیں، جو حکما مرفوع ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




