سوال (745)

اسلام میں اغوا کار کی کیا سزا ہے؟

جواب

اسلام میں اغوا کار کی سزا متعین نہیں کی گئی ہے ، اس کی حد نہیں بتائی گئی ہے ، میرا ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے جہاں تک مطالعہ ہے کہ اس کو قاضی اور حاکم وقت کے صوابدید پر رکھا گیا ہے ، اس سزا کو تعزیری سزا کہا جاتا ہے ، پاکستان میں جو تعزیری دفعات ہیں ، ان میں ان کا ذکر ہے ، وہ کسی وکیل سے معلوم کیا جا سکتا ہے ۔ باقی یہ تعزیری سزا ہے ، جو حاکم وقت پر رکھا گیا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ