سوال (4497)

اسلام میں کفار کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کرنا کیسے ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں فہم سلف صالحین کے مطابق جواب دیں۔

جواب

کفار کے ساتھ سفارتی تعلقات، تجارتی تعلقات اور جغرافیائی تعلقات حد بندی کے ساتھ ہوں تو یہ تمام صورتیں جائز ہیں، بشرطیکہ اسلام اپنی اصل شکل میں ان کے سامنے رکھا جائے، جب جہاں اور جیسے موقع ملے، گویا کہ پیچھے ہٹ کر اس طرح کے تعلقات نہیں بنانے چاہیں، ہمیشہ یہ تعلقات رہے ہیں۔
بعض علماء کا یہ خیال ہے کہ جہاد کے حکم آنے کے بعد یہ چیزیں منسوخ ہوگئی ہیں، باقی ہم نے جو دیکھا اور پڑھا ہے، اس میں یہ ہے کہ یہ تعلقات ہر دور میں رہا ہے، کبھی یہ بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں، کبھی چھوٹے پیمانے پر ہوتے ہیں، مسلم حکمران اس طرح کے تعلقات شروط و قیود کے ساتھ رکھ سکتا ہے، الا یہ کہ وہ عہد شکنی کریں تو ہم کسی بھی قسم کا مداہنت کا راستہ اختیار نہ کریں، مجموعی طور پر اس کی گنجائش نکل رہی ہے، ہر دور میں ایسے مسائل رہے ہیں، اس کا جواز ہے، اس کی ایک شکل میثاق مدینہ بھی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ