سوال          (83)

اگر  کوئی عیسائی اسلام کی دعوت قبول کرتا ہے تو اس کو اسلام میں کیسے داخل کیا جائے گا ؟

جواب

اس کو اسلام میں داخل کرنے کے لیے کچھ ساتھی آپ کے جان پہچان والے ہوں ، اس بندے کے بھی کچھ جان پہچان والے ہوں ، ان کی موجودگی میں یا کسی بڑے شیخ کے سامنے وہ اس بات کا اظہار کرے کہ مجھ پر کوئی جبر نہیں ہے ، اپنی خوشی سے میں اسلام قبول کرتا ہوں ، جیسا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کرتے ہیں ۔ اس سے پہلے غسل کروالیں، اگرچہ یہ  لازم نہیں ہے ، پھر اس کو کلمہ پڑھادیں ۔

.”اشهد أن لا اله الا الله و أشهد أن محمداً رسول الله”

اگر آپ چاہیں تو  اسلام کے  ابتدائی  أحکامات بھی  بتادیں اسکے بعد۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ