سوال (3349)
اسلامی تاریخ کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
جواب
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں سن سترہ ہجری میں اس کے معاملات طے ہوئے ہیں، اسلامی تاریخ کے لیے ہجرت کو بنیاد بنایا گیا ہے، محرم کو پہلا مہینہ بنایا گیا ہے، اس کے لیے فتح الباری دیکھ لیں، حافظ صلاح الدین رحمہ اللہ کی کتاب سانحہ کربلا دیکھ لیں، شیخ ارشد کمال حفظہ اللہ کی کتاب قمری مہینوں کے بارے میں وہ کتاب دیکھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




