سوال (2753)

پیپسی کمپنی اسرائیلی ہے، کیا اس میں جاب کرنا جائز ہے؟

جواب

ویسے تو غیر مسلم یا کافروں کےساتھ کام کرنے میں حرج نہیں.. لیکن اسرائیل وغیرہ چونکہ مسلمانون پر ظلم و ستم کرنے میں سر فہرست ہے اور اس کے ساتھ کام کرنا، اسے سپورٹ کرنے کے مترادف ہے.. اس لیے اسرائیلی کمپنیوں میں کام کرنا اور اس کی پراڈکٹس وغیرہ استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے.
گویا ان معاملات کا تعلق مصالح و مفاسد کے ساتھ ہے جیسا کہ ابنِ بطال رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

“معاملة الكفار جائزة، إلا بيع ما يستعين به أهل الحرب على المسلمين”.(فتح الباري:4/410)

’کفار کے ساتھ معاملات جائز ہیں، لیکن ایسی چیزیں نہیں، جنہیں جنگجو کافر مسلمانوں کے خلاف استعمال کریں‘۔
عصر حاضر میں معیشت بذاتِ خود ایک بڑا ہتھیار ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ